وسیم شہزاد کو سینٹ میں بلاول بھٹو سے متعلق گھٹیا بیان سے پہلے گریبان میں جھانک لینا چاہئے تھا : نرگس فیض ملک

ہفتہ 6 مئی 2023 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2023ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ جس وقت پاکستان کا وزیر خارجہ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ملک کی سر زمین پر کھڑا ہو کر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا بڑی دلیری اور جرات سے مقدمہ لڑرہا تھا تو عین اسی وقت پی ٹی آئی جیسی ملک دشمن جماعت جس نے اپنی حکومت میں کشمیریوں سے غداری کی وہ اپنے ہی وزیر خارجہ کے متعلق سینیٹ میں ہرزہ سرائی کررہے تھے پی ٹی آئی کے سینٹر وسیم شہزاد نے سینٹ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے متعلق جو گھٹیا بیان دیا وہ بیان دینے سے پہلے ان کو اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہئے تھا اور اپنے اس لیڈر کے کردار کو بھی ایک نظر دیکھ لینا چاہیے تھا جس کی داستانیں اس کی سابق بیوی ریحام خان اپنی کتاب میں لکھ رہی ہے وسیم شہزاد کا بھی ویسے کوئی قصور نہیں وہ جس کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اس کا تو وطیرہ ہی یہی ہے کہ سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالو پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ پارٹی بن چکی ہے۔