Live Updates

مانسہرہ ،شہر بھر کے مختلف مقامات سے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

اتوار 14 مئی 2023 16:50

مانسہرہ ، 14 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2023ء) مانسہرہ شہر بھر کے مختلف مقامات سے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیاں مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک میں جلسہ کی صورت اختیار کر گئیں افواج پاکستان و ریاستی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شہریوں نے پاک افواج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے ،ریلیوں میں سول سوسائٹی، تاجران، علماء کرام، ویلفیئر تنظیمات سیاسی جماعتوں پی پی پی،ن لیگ کے قائدین کی شرکت۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سردار محمدیوسف اور محمد ممتاز ملک نے کہاکہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے وجود میں آنے سے پاکستانیوں نے ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے ہمراہ بہت قربانیاں دی ہیں اورپاک فوج ہماری ہے، ہمارے ہی بھائی بیٹے چاچے مامے اس فوج کا حصہ ہیں، ریلی سے تاجررہنماوں شعیب خان ،حاجی محمد حنیف،مولاناعطاء الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم عمران خان گرفتاری کے بعد ملک میں افراتفری پھیلانے والوں اور املاک کونقصان پہنچانے والوں کی مذمت کرتے ہیں شرپسند عناصر کوضرور سزاملنی چاہے ، انہوں نے کہا کہ ہم آج پی ڈی ایم کی کال پر سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا میں بھی شرکت کریں گے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات