بلوچستان کےبیشتراضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا

بدھ 17 مئی 2023 12:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2023ء) بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم ژوب ،زیارت،کوئٹہ،بارکھان،خضدار،قلات، بارکھان ،خضدار اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات بلوچستا ن کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیارت میں24ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں 30ڈگری سینٹی گریڈ ،پشین میں 33ڈگری سینٹی گریڈ،گوادر میں 37ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔