پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اربوں روپے کی نادہندہ پٹرولیم کمپنی بائکواور ہیسکول کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

ملکی دولت لوٹنے والوں کے بارے میں کسی بھی وزیر یا مشیر کی سفارش تسلیم نہیں کرونگا،چیئرمین نور عالم کمیٹی

بدھ 17 مئی 2023 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اربوں روپے کی نادہندہ پٹرولیم کمپنی بائکواور ہیسکول کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے چیرمین کمیٹی نور عالم خان کہتے ہیں کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے بارے میں کسی بھی وزیر یا مشیر کی سفارش تسلیم نہیں کرونگا ،کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان کو گھریلو گیس کنکشن پر سے پابندی ہٹانے کیلئے بھی خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

بدھ کے روز کمیٹی کا اجلاس چیرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مواصلات سمیت آڈیٹر جنرل اور ڈسکوز کے سی ای اوز نے شرکت کی اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈویڑن سے متعلق سال 2021-22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پرپاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے معاملہ زیر بحث آیا آڈٹ حکام نے بتایا کہ پارکو نے آڈٹ کے لئے ریکارڈ نہیں دیا ہے جس پر کمیٹی نے آڈٹ کے لئے ایف آئی اے کو معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے آپ نے پارکو کو بلانا ہے انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے والے ان کے ہیڈ کو بلا کر آڈٹ کروائیں اور اگر آپ گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اختیار ہے اوراگر وہ آپ کو ثبوت نہ دیں تو آپ کو پتہ ہے کیا کرنا ہے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ چاہے کوئی بھی ادارہ ہو، ریکارڈ آڈیٹر جنرل آفس کو فراہم کرنا ہوگاجہاں بھی حکومت کا ایک پیسہ بھی لگا ہو،اس کا ریکاڈ ہونا چاہئے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیاکہ بائیکو سے 42 اب کی ریکوری کاکیا کیا جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایاکہ 42 میں سے تین ارب روپے ریکور کئے ہیں جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ میں اس کو ریکوری نہیں کہتا ہوں ڈی جی ایف آئی اے کو کہیں ہمیں رپورٹ نہیں دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہاتھامگر ان کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے انہوںنے کہاکہ ان کی جانب سے بڑی بڑی سفارشیں آتی ہیں مگر میں کسی بھی سفارش کو قبول نہیں کرونگاانہوں نے لوگوں اور حکومت کے پیسے کھائے ہیں چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک دوسری کمپنی حیسکول بھی بینک کرپٹ ہوگئی ہے اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ بائیکو 57 ارب کا ڈیفالٹر ہوچکا ہے وہ پٹرول پمپس سمیت دیگر اداروں سے رقم وصول کرتا ہے مگر حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتا ہے انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سمیت ہر حربہ آزما لیا ہے مگر ابھی تک وصولی نہیں کر سکے ہیں سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ جب مدعی اور چورمل جائیں تو باقی کیا کرسکتے ہیںاس موقع پر چیرمین کمیٹی نے بائیکو اور حیسکول کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرکے پراپرٹیز قبضے میں لینے کی ہدایت کردی انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے بقایا جات کی ریکوری ہر حال میں کرنی ہے چاہے اس کیلئے کسی کا گھر بیچنا پڑے یا گاڑی اجلاس کے دوران پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضوں کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ گزشتہ سال تک گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1.7 ٹریلین تھااور اس گردشی قرضے کو منجمد کرنے کے بعد اس میں کمی لانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اجلاس کے دوران کمیٹی نے گیس میٹر پر پانچ سوروپے کرایہ لئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی چیرمین کمیٹی نے کہاکہ گیس آپ بند کرتے ہیں اورگالیاں ہم کھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان میں آپ لوگوں نے گیس کچھ وقت نہیں دی تھی یہ جو پانچ سو روپے لئے جاتے ہیں،یہ بند کریں کیونکہ غریب لوگ افورڈ نہیں سکتے اس فیصلے کو واپس کریں جس پر سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ غریب طبقے سے یہ رقم نہیں لی جاتی ہے جبکہ زیادہ گیس استعمال کرنے والے سے لئے جانے والے پانچ سو روپیہ ایڈجسٹ ایبل ہیںجس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس کو فوری طور پر روکا جائے،یہ غلط بات ہے کہ پہلے سے ہی چارج کریںیہ غیر قانونی بھی ہے جب سردیاں آئیں گی تو لوگ جتنی گیس استعمال کریں گے اتنا چارج کریں اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ گھریلو گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کی تھی آپ لوگ کنکشنز پر سے پابندی کیوں نہیں ہٹا رہے ہو جس پر سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ یہ پابندی کابینہ کی جانب سے لگائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کی قلت ہے جس کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ گیس پر سب سے پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے اس کے بعد صنعتوں کو گیس ملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر شہری علاقوں کو گیس ملتی ہے تو دیہاتی علاقوں کا بھی حق ہے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے ایس ایس جی پی ایل اور ایس این جی پی ایل کو گیس کنکشن پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے پر وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے بتایا کہ بھکر میں سی این جی سٹیشن گیس چوری میں ملوث تھا اور اس وقت23کروڑ 32لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے جس پر ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کہاکہ مذکورہ سی این جی کو ہم نے چھاپہ مار کر ڈسکنٹ کیاچیرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ ڈاکہ ڈالا گیا اور آپ نے کچھ نہیں کیاجس پر ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کہاکہ اس نے چھت پر پائپ لے جاکر کنکریٹ کیا ہوا تھاجس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اس کا مطلب ہے آپ کے لوگ ملوث ہیںکمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 15دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے اور جو بھی افسران ملوث ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اجلاس کے دوران کمیٹی نے پی آئی اے کے ٹکٹ مہنگے ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجوہات طلب کرلیںچیرمین کمیٹی نے کہاکہ دیگر ائیر لائنز کے مقابلے میں پی آئی اے کے ٹکٹس مہنگے جبکہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اعجاز خان