آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 22 مئی 2023 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میا نوا لی ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یار خان، بہاولپور ،خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات ،گو جرانوالہ ، سیا لکو ت ، نارو وال ، لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال ، خو شاب ، بہاولنگر میں آ ندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صو بہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔ پیر کو لاہور کا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہا۔آج منگل کو لاہور کا درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔