آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت دیگرشہروںآ ندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 23 مئی 2023 22:20

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت دیگرشہروںآ ندھی و گرج چمک کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میا نوا لی ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان ، ملتان ، رحیم یار خان، بہاولپور،راجن پور ،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ،گو جرانوالہ ، سیا لکو ٹ ، نارو وال ، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال ، خو شاب اور بہاولنگر میں آ ندھی اورجھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ منگل کے روز لاہور کا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہا۔بدھ کو لاہور کا درجہ حرارت 41 سے 43 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔