شہداء قوم کے ماتھے کے جھومر ہیں،ہمیں یوم تکریم شہداء کے موقع پر نئے عزم سے وطن عزیز کی ترقی کا عہد کرنا ہوگا ، سینیٹر عبدالقادر

جمعرات 25 مئی 2023 12:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ شہداء پوری قوم کے ماتھے کے جھومر ہیں،ہمیں یوم تکریم شہداء کے موقع پر نئے عزم و ولولے سے وطن عزیز کی تعمیر وترقی کا عہد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو'' اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں شہداء کے خاندانوں سے خصوصی انس و محبت بحیثیت قوم ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،زندہ قومیں اپنے ہیروز،غازیوں اور شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہےانھوں نے کہا کہ یوم تکریم شہداء کے موقع پر ہندوستان کے ظلم وبربریت کا شکار ہونے والے کشمیریوں بھائیوں اور بہنوں کو بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا چاہیے کیونکہ وہ دن دور نہیں جب حریت پسند کشمیری بھارت کے غلامی سے آزادی حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا کہ یوم تکریم شہداء کے یادگار دن پر گوادر سے چمن اور ژوب سے ڈیرہ بگٹی تک بلوچستان کے زندہ دن شہریوں نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلا تفریق و سیاست کے شہداء کے خون کو رائیگاں جانے نہیں ہونگے اور شہداء کو کھبی نہیں بھولیں گے۔