
ہر شخص ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت قدم اٹھائے گا تو انشا اللہ ملک میں ترقی،خوشحالی واستحکام آئے گا، بلیغ الرحمن
گورنر پنجاب سے سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے وفود کی ملاقاتیں ،ملک کی سیاسی ،معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
جمعرات 25 مئی 2023 23:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس دور میں محمد شہباز شریف کی بطور وزیر اعلی پنجاب کاوشوں کی وجہ سے آئوٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد بدقسمتی سے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھانے کی بجائے کم کر دیا گیا اور معیشت، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی بجائے تنزلی ہوئی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود معیشت سمیت دیگر شعبوں میں استحکام اور ترقی کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کی کوششوں کی بدولت معیشت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری آ رہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو ملکر مثبت سوچ کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے مثبت کام معاشرے میں ایک بڑی مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں اور ہزاروں میل کا سفر ایک قدم سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک مثبت قدم اٹھائے گا تو انشا اللہ ملک میں ترقی،خوشحالی اور استحکام آئے گا۔گورنر پنجاب نے سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کریں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اس موقع پر سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ9 مئی کو شر پسندوں کی جانب سے اداروں ، فوجی تنصیبات پر حملوں کے واقعات نہایت افسوس ناک اور ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔وفود میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، ایم این اے جاوید حسنین شاہ ،سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ،سابق ایم پی اے مولانا الیاس منظور چنیوٹی اور آصف رفیق رجوانہ ایڈوکیٹ شامل تھے ۔مزید قومی خبریں
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.