محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے ہفتے بارش کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں 28مئی سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی

جمعہ 26 مئی 2023 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں اگلے ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 مئی سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے 28 تا 30 مئی بلوچستان کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگلے ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہنے اور سکھر، دادو، کراچی، حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، خیرپور، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ساہیوال اور خانیوال میں بارش کا امکان ہے۔