Live Updates

’’یوم تکریم شہدا پاکستان‘‘ کی تقریب میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،وزیراعظم

ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے،زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کے وقار کو برقرار رکھتی ہیں،شہباز شریف

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 27 مئی 2023 12:50

’’یوم تکریم شہدا پاکستان‘‘ کی تقریب میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔27 مئی 2023ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور رویہ ناقابلِ برداشت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یوم تکریم شہداء پاکستان ‘‘ کی تقریب میں بھرپور شرکت کرنے پر قوم کے مشکور ہیں،یہ پوری قوم کی طرف سے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا اجتماع تھا۔

ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کے واقعات اور رویہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں،ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ہم امن و سکون سے رہ سکیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عمران خان کے حکم پر جتھے پھیلائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ کہاں حملہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سول اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا،9 مئی کے واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن تحمل اور بردباری سے نمٹائے گئے،اس سے پہلے تاریخ میں کبھی فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا گیا۔توڑ پھوڑ میں ملوث افراد،ہدایت دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے شہاز شریف کا کہنا تھا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت سے 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات