Live Updates

عمران خان کا احتساب شروع ہوچکا، اب بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے: ریحام خان

ہفتہ 27 مئی 2023 22:34

عمران خان کا احتساب شروع ہوچکا، اب بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے: ریحام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے، انہوں نے جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کی جانب سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑ نے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص اپنے مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کر کے چھوڑ دیتا ہے تو اگر لوگ ایسے شخص کو کا ساتھ چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، ہوا کے جھونکے سے تحریک انصاف میں آنے والے لوگ ہی ہوا کے جھونک سے پارٹی کو الوداع کہہ گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں معاف کی جا سکتی ہیں لیکن یاد گار شہداء کی بے حرمتی قابلِ برداشت نہیں ہے، شہداء کی ماؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بہت بڑا ظلم ہے، اللہ کا احسان ہے کہ جناح ہاؤس حملے کی وجہ سے جماعت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی کہ کس طرح نفرت کی آ گ سے ملک کو جلایا گیا۔

(جاری ہے)

9 مئی کے واقعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو رہنما اپنے سپوٹران کے ساتھ نہیں کھڑا ہو ا، جان قربان کر دینے و الے کارکنان کو پہنچاننے سے انکار کر دیا، عمران خان سے متعلق ایک سال قبل جو کچھ میں نے کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، جو شخص تکبر اور انا کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے وہ ہمیشہ غلط ہی فیصلے کرتا ہے، میرے نزدیک عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی انہوں نے سیاسی خود کشی کر لی ہے، عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے جس سے وہ راہِ فرار کی تلاش میں ہے جو کہ ان کو نظر نہیں آ رہا، اب وہ معذرت ہی کریں گے، جو پنگا اب لیا ہے اس سے ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔

دریں اثناء ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعوہ کیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے علاوہ آ زاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس بھی اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات