گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت دے دی گئی

تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سی اے اے نے ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 مئی 2023 17:15

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت دے دی گئی
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2023ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر 2023 تک کے لیے تمام ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو سی اے اے نے ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں طیاروں کو رات کے وقت پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عسکری اور حکومت بلوچستان کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی جب کہ ان پروازوں سے متعلق سیکیورٹی کے انتظامات خود کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ نائٹ لینڈنگ پر کچھ عرصہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔ ادھر گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانےکی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور گوادر سے چین کیلئے پہلی براہ راست تجارتی برآمدات کاآغاز ہو گیا، پانچ کنٹینرز پر مشتمل پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لئے روانہ کر دی گئی ہے، جو آئندہ تیس روز میں منزل پر پہنچ جائے گی، اس شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل، خام مال چین لے جایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گوادر سے براہ راست تجارت حکومت پاکستان اور چینی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ، گوادر پورٹ اتھارٹی کی ان تھک محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے کارگو کیئرر سنبھالنے کے لئے پوری طرح فعال ہے۔