ملک کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 28 مئی 2023 18:47

ملک کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف زدہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف زدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ور دکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، وہاں پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ تھی۔ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر مالا کنڈ، چترال، سوات، مردان، مری، شاہ کوٹ، شکر گڑھ، ظفرو وال، گلگت، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور ہری سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پنجاب کے شہر ٹیکسلا، واہ کینٹ، فتح جنگ، اٹک اور چنیوٹ سمیت گرد و نواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔