Live Updates

اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے، شہزاد اکبر

اسلام آباد پولیس نے رات گئے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چھاپا مارا اور گاڑی چوری کرکے لے گئے، عمر ایوب

اتوار 28 مئی 2023 18:55

اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر داخلہ و احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار انکے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے اٴْن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔دوسری طرف عمر ایوب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چھاپا مارا اور گاڑی چوری کرکے لے گئے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا ہے۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات