کراچی میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان گرفتار

شہاب عرف شیڈو اور محمد آصف سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

پیر 29 مئی 2023 20:31

کراچی میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹان میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کو اسلحہ کرائے پر دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان شہاب عرف شیڈو اور محمد آصف سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان خود بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان جرائم پیشہ عناصر کو کرایہ پر اسلحہ فراہم کرتے تھے اور چیکو باغ بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات خریدتے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان اورنگی،ناظم آباد، کلفٹن، سائٹ اوردیگر علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔