Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 29 مئی 2023 20:40

ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عمران خان کی گرفتاری پر توڑ پھوڑ کرنے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ملزمہ تھانہ شادمان میں درج مقدمہ 768/23 میں نامزد ہیں۔پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کی تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ شیر پا پل تقریر اور جلا گھیرا کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ سے تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے، ملزمہ تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 97/23 میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔اس کے علاوہ اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جیل سے اے ٹی سی میں پیش کیا اور پولیس نے ان کے بھی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات