Live Updates

Aانسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر حملے میں نامزد8مزید ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی

پیر 29 مئی 2023 20:25

eراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر حملے میں نامزد8مزید ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ افسران کو متعلقہ کمانڈنگ افسران کی تحویل میں دے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان ملزمان کے خلاف یہ مقدمات راولپنڈی کے تھانہ سول لائن اور تھانہ آر اے بازار میں درج کئے گئے تھے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ آر اے بازاراور تھانہ سول لائن کے مقدمات کے الگ الگ کمانڈنگ افسران اپنے وکیل فیصل قوسین مفتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی عدالت میں موجود تھے کمانڈنگ افسران نے عدالت کے روبرو استدعا کہ اڈیالہ جیل میں قید محمد ادریس،عمر فاروق، راجہ محمد احسان اور محمد عبداللہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708اورعلی حسین،لعل شاہ،شہریار ذوالفقار اورفرحاد خان تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر981کے ملزم ہیں جن کے خلاف 9مئی کو جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں مذکورہ ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ1952کی سیکشن 3،7 اور9 کے علاوہ پاکستان آرمی ایکٹ1952کی سیکشن2(1)(d)کے تحت مطلوب ہیں اور ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانا مقصود ہے اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے کوئی اعتراض داخل نہ کرایا گیا جس پر عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 549(3)کے تحت استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدائیت کی کہ مذکورہ ملزمان کو کمانڈنگ افسر کی تحویل میں دیا جائے یاد رہے کہ تھانہ آر اے بازارکے سب انسپکٹر ملک محمد ریاض کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات436،440،441،341 ،353 ،186 ،147،148اور149کے تحت درج 250/300مقدمہ درج کیا گیا تھامقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے شکایات سیل کے ضلعی چیئرمین خالد جدون سمیت دیگرافراد کو نامزد کیا گیا تھا جس میں ملزمان پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی آڑ میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)پر حملہ اور فوجی تنصیبات کونقصان پہنچانے کا الزام تھااسی طرح تھانہ سول لائن میں بھی درج مقدمہ کے ملزمان میں بھی فوجی تنصیبات پر حملے کا الزام تھا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات