Live Updates

فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا

فواد چوہدری پرانا جیالا ہے وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا۔ منظور وسان کی پیشگوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 جون 2023 17:01

فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا
لاہور ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 01 جون 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظور وسان نے شیخ رشید ، فواد چوہدری اور بشری بی بی سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ منظوروسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتا ہے کہ اب مستقبل پی پی پی اور بلاول بھٹو کا ہے۔ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لئے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہوں گے۔

فواد چوہدری پرانا جیالا ہے وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا، منظور وسان نے کہا ہے کہ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔قبل ازیں منظور وسان نے کہا کہ اب معافی کا وقت گزر گیا عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پر نہ لیڈرشپ سطح پر۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کے لیے خاموشی اختیار کرلیں۔منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن سے قبل جوڑ توڑ کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے،آصف زرداری آج پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آصف زرداری نے رانا فاروق،حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کو بلاول ہاؤس لاہور بلا لیا۔ وسطی پنجاب سے پی ٹی آئی کی 6 با اثر شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات