Live Updates

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست پیش کرکے عوام کو ریلیف دے گی؛ چوہدری عامر اقبال

جمعرات 1 جون 2023 21:46

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری عامر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست پیش کرکے عوام کو ریلیف دے گی، گذشتہ دور میں میاں نواز شریف پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کی جو بنیاد رکھی تھی عمران نیازی نے اپنی نا اہلی اور یہودو نصارا کے ایما پر بنیاد کو ہلا کر رکھدیا ملک ترقی کرتا ہوا کئی سال پیچھے چلا گیا ،اگر پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں حکومت نہ سنبھالتی تو پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش تھی لیکن پاکستان کا محافظ رب العزت ہے اس نے تا قیامت سلامت رہنے کی بشار ت حضرت محمد ﷺ کی ہے جس کا وسیلہ میاں شہباز شریف کی صورت میں وزیر اعظم منتخب ہوئے انشاء اللہ جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا اور عوام خوشحال ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی آج بھی ریاستی اداروں کو دباؤ میں لاکر اقدار کی نہیں اقتدار کی جنگ لڑھ رہا ہے،دوران گرفتاری جس ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ تیار کی اس کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس عمران نیازی یہ کیوں بھول گیا ہے کہ تیری سابق بیوی ریحام خان نے اپنی کتاب میں تیرا جو کچا چھٹا بیان کیا تھا اس پر 50ارب ہرجانے کا نوٹس کیوں نہیں بھیجا ، تیرا یہی عمل دباؤ دباؤ میں لالر بلیک میل کرنا ہے، عدالتوں ، ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنے میں تیرا کوئی ثانی نہیں نیازی اب تو قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے تریسیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ،،،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات