آئی جی پنجاب کا ملازمین کی غلطیوں پرسزائوں کیلئے پنشمنٹ میٹرکس جاری

جمعرات 1 جون 2023 21:54

آئی جی پنجاب کا ملازمین کی غلطیوں پرسزائوں کیلئے پنشمنٹ میٹرکس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پولیس ملازمین کو اب نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سزائیں افسران کی من مرضی سے نہیں ملیں گی۔آئی جی پنجاب نے ملازمین کے غلطیوں پرسزائوں کیلئے پنشمنٹ میٹرکس جاری کردیا ہے۔نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے پولیس افسران کو کون کون سی سزائیں دی جائیں گی اس حوالے سے افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں پولیس اہلکاروں کو سزائیںدینے کے لیے 5کیٹگریز وضع کی گئی ہیں۔ پہلی کیٹگری میں کم اور پانچویں کیٹگری میں سخت سزا دینے کی تجویز دی گئی ،پہلی کیٹگری میں ایک ماہ تنخواہ جرمانہ یا ایک سال سروس روکنا، دوسری میں ایک سال ترقی روکنا ، دوسال کے لیے انکریمنٹ روکنا یا ایک سال تک سروس ضبطگی،تیسری کیٹگری میں ایک سال تنخواہ میں کمی ، ایک سال رینک میں کمی ، تین سال انکریمنٹ روکنا، دوسال سروس ضبطگی ،چوتھی کیٹگری میں جبری ریٹائرمنٹ، پانچویں کیٹگری میں عہدے سے ہٹانا شامل ہیں،مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اچھی سروس ریکارڈکے حامل ملازمین کو سزائیں دینے سے پہلے سابقہ سروس ریکارڈ دیکھ کر سزائیں تجویز کی جائیں ،مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک سال میں اے کیٹگری کی سزاکی باربار خلاف ورزی پر سزا بڑھائی جائے،دوسال کے دوران کیٹگری بی کی خلا ف ورزی پر سزا سی کیٹگری کے مطابق دی جائے ، تین سال کے اندر سی کیٹگری ک ی باربار خلاف ورزی پر ڈی کیٹگری کی سزاتجوویز کی جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے عملدرآمد کے لئے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔