پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا،سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 2 جون 2023 15:05

پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2023ء) سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 9 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقن کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2017 میں پاناما پیپرز میں شامل 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔