الیکشن ٹربیونل سکھر نے سید خورشید شاہ كو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی

جمعہ 2 جون 2023 16:32

الیکشن ٹربیونل سکھر نے سید خورشید شاہ كو نااہل قرار دینے کی درخواست ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) الیکشن ٹربیونل نے سید خورشید شاہ كو نااہل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے خلاف دائر درخواست پانچ سال بعد خارج کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ نے خورشید شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا ۔انهوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ خورشید شاہ نے الیکشن نامزدگی فارم میں مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ہائی کورٹ کے جج کی سربراهی میں قائم الیکشن ٹربیونل سکھر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ جمع کے روز محفوظ شدہ فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سید خورشید احمد شاہ كو نااہل قرار دینے کی درخواست كو مسترد کردیا گیا ہے ۔