شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 2 جون 2023 22:00

شمالی وزیرستان/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا، مقامی افراد نے علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔