وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈارسے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:38

وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈارسے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، زبیر موتی والا اور چیمبر کے دیگر اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی برائے ریونیوطارق محمود پاشا، ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، اور وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل خاص طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے درآمدات پر عائد پابندیوں پر روشنی ڈالی۔اٴْنہوںنے کہاکہ برآمدات بڑھانے کے لئے اٴْنہیں خام مال کی ضرورت ہے جس کے لئے درآمدات لازمی ہیں۔وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفد کو یقین دلایا کہ اٴْن کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

کیونکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا سب سے بڑا چیمبر ہے اور ملک کے معاشی استحکام میں اس کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور بزنسز کو فروغ دینے کے لئے آئندہ بجٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے دی گئی تجاویز کو شامل کرے گی۔