حافظ نعیم اور عمران خان کو ایک جیسی بیماری ہے ، ناصرحسین شاہ

حافظ نعیم کے دماغ میں کراچی کے میئر کا عہدہ ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ،وزیر بلدیات سندھ

ہفتہ 3 جون 2023 18:49

حافظ نعیم اور عمران خان کو ایک جیسی بیماری ہے ، ناصرحسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ایک شکست خوردہ شخص کی پریس کانفرنس تھی،کیا سندھ اسمبلی حافظ نعیم یا انکی پارٹی سے مشاورت کر کے قانون سازی کرے گی۔

(جاری ہے)

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم کے دماغ میں کراچی کے میئر کا عہدہ ناسور کی طرح پھیل رہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم خود کو میئر سمجھنے لگے ہیں ،یہ بیماری پی ٹی آئی چیئرمین میں بھی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی بھی وزیراعظم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نعیم الرحمان کو پی ٹی آئی چیئرمین کی قربت مبارک لیکن وہ میئر نہیں بن رہے،جماعت اسلامی کی قیادت کو چاہیے حافظ نعیم کو سمجھائیں کہ وہ بلدیاتی انتخاب ہار گئے ،کراچی کا میئر کراچی کا بیٹا اور بلاول کا جیالا ہوگا ۔