وفاقی حکومت بھی گوادر کو ٹیکس فری زون کرار دے تاکہ اس پالیسی سے بلوچستان کو ثمرات حاصل ہو سکیں ، سینیٹر کہدہ بابر

ہفتہ 3 جون 2023 21:30

qکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کہدہ بابر نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بھی گوادر کو ٹیکس فری زون کرار دے تاکہ اس پالیسی سے بلوچستان کو ثمرات حاصل ہو سکیں اگر وفاق نے صوبائی حکومت کی طرح گوادر کو ٹیکس فری زون قرار نہ دیا اور اپنا ٹیکس معاف نہ کیا تو پھر صوبے کو یہ اقدام اٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلوچستان پہلے ہی پسماندہ ہے حالانکہ خطے میں بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے آن لائن کو بتا یا کہ بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا ہے اوربلوچستان حکومت نے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی سفارش کی ہے کہ وہ بھی گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے تاکہ اس سے علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقعے بڑھیں بلوچستان حکومت کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوںجنہوں نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظور کرکیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے انہوں نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادرپورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے اسی لئے وہاں ترقی ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسچنج بھی آئیگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ کو پہلے ہی ٹیکس فری قرار دیا تھا اور اب ضلع کو ٹیکس فری زون صوبائی حکومت نے قرار دیا ہے اس فیصلے کے آنے والے وقت میں وفاق کی جانب سے اپنے ٹیکسسز معاف کرتے ہوئے ٹیکس فری زون ڈیکلئیر کرتے ہوئے فائد ہ ہوگا اس لئے وفاق بھی ضلع گوادر کو بھی ٹیکس فری زون قرار دے۔