میئرکراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری

پیر 5 جون 2023 18:44

میئرکراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔شازیہ مری نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔