جہلم پولیس(ماہ مئی کارکردگی رپورٹ2023؁ء)کل مال مسروقہ برآمد 31 لاکھ 48 ہزار 800 روپے اور 04 گینگ گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 جون 2023 17:03

جہلم پولیس(ماہ مئی کارکردگی رپورٹ2023؁ء)کل مال مسروقہ برآمد 31 لاکھ 48 ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) جہلم پولیس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ میں کل 85 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار جن میں 13 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 58 عدالتی مفروران گرفتار،قتل کے 05 مقدمات درج، جن میں 15ملزمان گرفتار،جرائم برخلاف مال کے 149 مقدمات درج 55 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 31 لاکھ 48 ہزار 800 روپے کا مال مسروقہ برآمد،4 گینگ گرفتار،،03 راہبری گینگ کے 13 ملزمان گرفتار،  برآمدگی 05 لاکھ 24 ہزار 800 روپے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل اور 07 پسٹلز معہ راونڈز برآمد 61منشیات فروش گرفتار59مقدمات درج،قبضہ سے چرس77 کلو، ہیروئن 10 کلو 100 گرام اور شراب کی 424 بوتلیں برآمد،غیر قانونی اسلحہ کے 52 مقدمات درج، 52 ملزمان گرفتار قبضہ سے پسٹلز 38 عدد، کلاشنکوف 01 عدد، رائفل 05 عدد، گن 12 بور 07 عدد، ریوالور 02 عدد اور 1045 راونڈز برآمد،قمار بازی کے 05 مقدمات درج،25 ملزمان گرفتار، ریکوری قمار بازی کی رقم 01 لاکھ 05 ہزار 860 روپے، 01 عدد موٹر سائیکل، 22 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد،مکمل چالان کی شرح 60 فیصد رہی،محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے105 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 1929 چالان جس پر 07 لاکھ 34 ہزار 100روپے کا جرمانہ کیا گیا،پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 7000 افراد نے استفادہ حاصل کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 309 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔