بلاول بھٹو زرداری کا مہر مدنی سیال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 6 جون 2023 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے رہنما مہر مدنی سیال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہر مدنی سیال کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،دعا ہے اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگواران کوصبر جمیل عطا فرمائے۔