پرنس آف بہاولپور نے بھی پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں، پرنس بہاولپور خان عباسی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 6 جون 2023 23:56

پرنس آف بہاولپور نے بھی پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کردیا
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2023ء) پرنس آف بہاولپور نے بھی پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔ اانہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی کا کہنا تھاکہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی قائد اعظم کی ہدایات پر پاکستان کی سلامتی اور فلاح بہبود کیلئے ریاست کے خزانے کھول دیے اور اس کی حفاظت کیلئے اپنی فوج پاکستان کی فوج میں ضم کردی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاست کا فیصلہ مشاورت سےکروں گا۔ خیال رہے کہ پرنس بہاول عباس نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بہالپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے 63 ہزار ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی جیتے تھے جبکہ پرنس بہاول عباس 58 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ادھر بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غضنفر عباس چھینہ نے ہاشم ڈوگراور مراد راس سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غضنفرعباس چھینہ نے ڈیموکریٹس گروپ کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔