ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے بعض فیڈروں پے بجلی سپلائی بند رہے گی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی

بدھ 7 جون 2023 15:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نوٹیفیکیشن کے مطابق ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 8 ،12،15 ،19،22،26 اور29جون صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 11کے وی کچوڑی، شلوزئی، صفدر آباد، خان مست کالونی، نیو ہزارخوانی، سوڑی زئی ، پھندو بابا، ارمڑ2، ہزار خوانی، یکہ توت، نیو چیئر مین دفتر، جمیل کالونی، رنگ روڈ، چیئر مین دفتر، بیری باغ ، رشید گڑھی، سوڑی بالا،اخون آباد، رنگ روڈ 2 ، ایس آئی ڈی بی صارفین متاثر ہوں گے ۔

132 کے وی کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 8 ،12،15 ،19،22،26 اور29جون صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے11۔کے وی پی اے ایف ایکسپریس ، کوہاٹ روڈ، وزیر باغ ، سنہری مسجد، سنہری مسجد، بانہ ماڑی ،سیوال کوارٹر، نوتھیہ، مرشد آباد، اباسین، اولڈ دییہہ بہادر، وزیر آباد، امین کالونی، باڑا، نودیہہ پایاں، مرشد آباد، دورہ روڈ، نودیہہ بہادر، لنڈی ارباب1،2،3، شیخ محمدی، پشتہ خرہ، سواتی گیٹ، گلبرگ، سکیم چوک صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

132 ۔کے وی پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سےے بجلی کی فراہمی 8 ،12،15 ،19،22،26 اور29جون صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 11۔کے وی سکندر آباد، لالا، ہشتنگری، چغل پورہ، چمکنی، جھگڑا، ریڈیو پاکستان، سیٹھی ٹائون، گلبرگ، حسین آباد، زریاب، پھندو روڈ، سٹی ہوم، بانہ ماڑی، ارمڑ، اسلام آباد، فقیر آباد، شیخ آباد، مولوی جی، نشترآباد، این ایچ اے صارفین متاثر ہوں گے۔

220 ۔کے وی چکدرہ،شاہی باغ ، مردان اور نوشہرہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 8 جون صبح8 بجے سے14 جون شام 6 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی بریکوٹ، بٹخیلہ، چکدرہ ، دوبیان، حسئی ، جہانگیرہ، کرنل شیرخان، کاٹلنگ، خوازہ خیلہ، لال قلعہ مدین، مردان 2 ،3، ماربل سٹی ، مدین، مٹہ، منڈاجھنڈول، نظام پور، نوشہرہ سٹی، نوشہرہ انڈسٹریل، شانگلہ پار، سوات، واڑی، درگئی، ڈگر، درویش، جلالہ، دیر ، مردان 3 ، مٹہ، تیمرگرہ اور 66 کے وی تیمرگرہ اور دیر گرڈ سے منسلکہ فیڈرز پر بوقت ضرورت لوڈمنیجمنٹ کی جائے گی۔

132 ۔کے وی نوشہرہ انڈسٹریل نوشہرہ سٹی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 8 جون صبح11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 ۔کے وی نوشہرہ سٹی، ماربل سٹی، زیڈ آر کے انڈسٹریل، رسالپور گرڈسے منسلک 11۔کے وی صارفین متاثر ہوں گے ۔