صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کا سوات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعرات 8 جون 2023 16:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے سوات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو فروغ دے رہے ہیں،صوبے میں حالات خراب ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس پہلے ہی بہت قربانیاں دے چکی ہے، ریاست اور حکومتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔