وفاقی حکومت نے ملازمین کو طویل عرصے کے بعد تاریخی ریلیف دیاہے،سرکاری ملازمین

جمعہ 9 جون 2023 22:55

وفاقی حکومت نے  ملازمین کو طویل عرصے کے بعد تاریخی ریلیف دیاہے،سرکاری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) خیبرپختونخوا میں وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے تاریخی بجٹ 2023-24 میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے خیبرپختونخوا میں کلرک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت کے گریڈ 1-16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کو بجٹ 2023-24 میں ایڈہاک ریلیف کے طور پر سراہا ہے۔

(جاری ہے)

میثل خان، انفارمیشن آفیسر (ریٹائرڈ) نے بھی تمام وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ملازمین کے خصوصی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کو بھی سراہا پاکستان ریلویز کے سابق ملازم فضل ربی، سابق پی ایس ٹی ٹیچر ریاض الحق اور پیسکو کے ریٹائرڈ ملازم قیصر خان نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خیرمقدم کیا جس سے ان کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گےان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی ریلیف ہے جو وفاقی حکومت نے اپنے مہنگائی کے ستائے ملازمین کو طویل عرصے کے بعد دیا ہے انہوں نے تاریخی ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، اسحاق ڈار اور ان کی مالیاتی ٹیم کو سراہا۔