فیسکوکا کل (اتوارکو) شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 10 جون 2023 14:24

فیسکوکا  کل (اتوارکو) شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث کل اتوار11 جون کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ آج11جون کو صبح 6سے دن 9 بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سرگودھا کلاتھ پروسیسنگ فیڈرصبح 6سے صبح 8:30بجے تک 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے 208چک روڈ، قرآن اکیڈمی روڈ، موبلنک اور لائلپور گیلریا فیڈرصبح8سے سہ پہر4بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک فیڈر132کے وی انڈسٹریل سٹی گرڈسٹیشن،132کے و ی فیڈمک ٹوگرڈسٹیشن اور 132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن سے 40میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ13جون کو صبح 7 سے دوپہر 1بجے تک132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،غنی سرامکس،ڈیلی جے ڈبلیو،کوکاکولا،اورینٹ میڑیل اور کارس پینٹ فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے حیات کیمیا نمبر ٹو،ٹائم سرامکس نمبر ٹو،ہنڈائی نشاط،آفریدی اور ٹپال ٹیکسٹائل فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈرسہ پہر 4:30 سے شام ساڑھے 7 بجے تک 132کے وی طارق آبادگرڈسٹیشن کے شادمان اور کارڈیالوجی فیڈر 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے طارق آباد،سول لائن،ڈی ایچ کیو،جوبلی اور عبداللہ پور فیڈر 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے اکبر،مکوآنہ،سلطانی الاسٹو،لال کوٹھی اور نذیر شہید فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے جیون شاہ،طاہررفیق ٹیکسٹائل،عبداللہ فائبر،الرحمان،فاسٹ نیشنل یونیورسٹی،سرفراز ٹیکسٹائل،واسا ٹو،المرتضیٰ،طیب ٹیکسٹائل مل،احمد انٹرپرائزز،آریان ٹیکسٹائل،کشمیر وڈ فیڈر 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے فیصل شیخوپورہ روڈ،پیراڈائز،ہمدردون،ضیاء ٹاؤن،رضا ٹاؤن ون چک نمبر204اور 208چک روڈ فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے کانوانوالا فیڈر صبح6سے دن 10 بجے تک 132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے احمد نگر،وارث پورہ روڈ اور چشتیہ پارک فیڈر صبح 7 سے دوپہر 12بجے تک 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے عاصم ٹیکسٹائل،حبیب حسیب(ایس ای ایل)،بی بی جان،زیارت (ایس ای ایل)،جوہل(ایس ایس ایل) اور نیوعاصم فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔