
بچے قوم کامستقبل ہیں، معیاری تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئیے،حاجی غلام علی
جمعہ 16 جون 2023 20:20
(جاری ہے)
تقریب میں نگران صوبائی وزیربرائے صنعت وتجارت عدنان جلیل، سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم معتصم باللہ اورصدر سٹی یونیورسٹی محمد صبورسیٹھی، غیورسیٹھی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایوب سیٹھی اوردیگر شریک تھے۔
سٹی یونیورسٹی پہنچنے پر انتظامیہ نے گورنر اوردیگرمہمانوں کا شانداراستقبال کیا اور اپنے مصروف شیڈول میں وقت دینے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔گورنرنے اس موقع پر معیاری تعلیم کی فراہمی میں سٹی یونیورسٹی کے مالکان اورانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ سٹی یونیورسٹی اور اس کے زیرانتظام سکولز، کالجز گذشتہ کئی دھائیوں سے بچوں کو کم فیسوں پر معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام تعلیمی اداروں کی تعلیمی خدمات کا معترف ہوں جس کا بارہاں ذکر سرکاری تعلیمی اداروں کی تقریبات اور کانوکیشن میں بھی کرچکا ہوں۔سیٹھی صاحبان نے صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی بنیاد رکھی ہے جو کہ لائق ستائش ہے۔سٹی یونیورسٹی سمیت صوبے میں معیاری تعلیمی خدمات میں مصروف پرائیویٹ سیکٹر کو اپنی مکمل معاونت کا یقین دلاتا ہوں کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ جدید دور سے ہم آہنگ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا سفر طے کرنا ممکن نہیں۔تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ گورنر نے ادارے کی جانب سے نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈپروفیسرنصراللہ خان یوسفزئی کو بھی شیلڈ پیش کی۔علاوہ ازیں گورنرسے وزیرستان سے چیئرمین مفتی مصباح اللہ، چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ اور چیف آف کابل خیل ملک عبدالقادر کی سربراہی میں 11 رکنی نمائندہ وفد اور ضلع کرم سے تین اقوام چمکنی، موسٰی زئی اور علی شیرزئی کی22 رکنی عوامی نمائندہ وفد نے ملک حیات خان چیف آف چمکنی،مولاناقوت خان فاروقی اورمفتی نورباچا کی قیادت میں گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی اور گورنرکو ضلع کرم اور وزیرستان کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل ومشکلات کے حل کیلئے گورنر سے آئینی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔گورنر نے ضم اضلاع وزیرستان اور کرم کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ضم اضلاع کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے۔انضمام کے بعد قبائلی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائیگا۔ وفاقی حکومت اور خاص طور پر وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال اور نگران وزیراعلی محمداعظم خان کی خواہش ہے کہ ضم اضلاع کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کے عوام بہت جلد ترقی و خوشحالی کے دور میں شامل ہوجائیں گے۔ وفود نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اورموقع پر ہی احکاما ت جاری کرنے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا۔دریں اثناء گورنرسے سابق وفاقی وزیراورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن انور سیف اللہ خان نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سمیت عوامی فلاح وبہبودسے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.