سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

بدھ 21 جون 2023 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2023ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں نثار صدیقی ٹائون سکھر کے چیئرمین سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان کی رہائش گاہ پر ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹاگیا ،تقریب میں نثار صدیقی ٹائون کے وائس چیئرمین ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر ممبران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر نثار صدیقی ٹائون سکھر کے چیئرمین سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقعکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر کریں گے،انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کی ان عظیم مدبر رہنماوًں میں سے ایک تھیں، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور انکی فکر و جدوجہد سے زمانے مستفید ہوتے ہیں،پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو بے نظیر اور مثالی رہنما تھیں بینظیر بھٹو شہید کی ملکی جمہوری آئینی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔