پی ٹی آئی میں ہوں، پی ٹی آئی میری جماعت ہے
میں جہاں ہوں وہاں ہوں،پرویز خٹک کو پارٹی شوکاز نوٹس جاری کر چکی، اسد قیصر کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
پیر 3 جولائی 2023
13:42
میں جہاں ہوں وہاں ہوں، میں تحریک انصاف میں ہوں اور وہی میری پارٹی ہے، اسد قیصر pic.twitter.com/snznQ1A3U7
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 3, 2023
(جاری ہے)
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اراکین کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا تاہم سابق وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔
انکا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کا چند افراد سے مشاورت کا نتیجہ ہے،عمران خان کو ہمیشہ مثبت سیاست اور سوچ اپنانے کا کہا لیکن انکا ایجنڈا کچھ اور ہی تھا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے 30 سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر سابق وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا جلد ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسانے کے الزام پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھامزید اہم خبریں
-
ججز کی دیانتداری یا ارادوں پر ہلکے انداز میں سوال یا اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا، جسٹس سرفراز ڈوگر
-
پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
-
عوام راج تحریک ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو عمران خان کو رہا کرا سکتا ہے، اقرارالحسن
-
موبائل فون کمپنیوں نے بھی لاگت بڑھنے کا جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
جنونی شخص کی خاتون سمیت 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی، دو بچے زخمی
-
سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں، کچھ لوگ اب ان سے ناراض ہیں ،انکی بھی چھٹی کرانا چاہتے ہیں‘رانا ثنا اللہ
-
ایران نے نیا سفارتی فارمولا پیش کردیا، نئی تجاویز کی تفصیلات جاری، ٹرمپ کی سرد مہری
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.