سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں فیسکو نے بجلی کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

جمعہ 14 جولائی 2023 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2023ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں فیسکو نے بجلی کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈائریکٹر فیسکو حمیر حیات خان روکھڑی نے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیسکو ملک تحسین اعوان کیہمراہ حلقہ این اے 96 میں بجلی کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا اس میگا پراجیکٹس میں چھدرو کیمقام پر نئے 132 کے وی فیسکو گرڈاسٹیشن،شہباز خیل موڑ پر فیسکو الائیڈ ورک ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ اور تلہ گنگ روڈ پر نئے سرکل ٹریننگ سنٹر شامل ہیں۔

اس موقع پر سنئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) اور سابق رکن پنجاب اسمبلی انعام اللہ خان نیازی بھی موجود تھے۔اس افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ چھدرو کے مقام پر بننے والے نئے گرڈ اسٹیشن سے واں بھچراں اور موسیٰ خیل گرڈ اسٹیشنز سے لوڈ میں کمی دور ہوگی اور صارفین کو روانی سے بجلی میسرہو گی، چھدرو گرڈ اسٹیشن سے گیارہ نئے فیڈرز نکالنے کی گنجائش ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ چھدرو گرڈ اسٹیشن کے قیام سے چھدرو، مظفر پور شمالی اور جنوبی موسیٰ خیل کی عوام کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی میسر آئے گی اور خصوصاً چھدرو میں ٹربائین استعمال کرنے والے کسان بھائیوں کو بجلی کے کم وولٹیج کے باعث مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا،جبکہ تلہ گنگ روڈ پر نئیٹریننگ فیسکو سنٹر کے قیام سے ضلع میانوالی، بھکر خوشاب کے فیسکو ملازمین کو ٹریننگ کیلئے اب فیصل آباد نہیں جانا پڑے گا بلکہ انکو ٹریننگ کی سہولیات سرکل ٹریننگ سنٹر میانوالی میں دستیاب ہوگی۔

اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والے ملازمین کیلیے رہائش کا انتظام ہوگاجس کے لیے ہوسٹل کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔مزید بتایا گیا کہ شہباز خیل موڑ پر فنکشنل ہونے والی فیسکو ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ کے قیام سے ضلع میانوالی میں کے ٹرانسفارمرز مرمت کرنے کے لیے فیصل آباد نہیں بھیجنا پڑیں گے بلکہ ان کی مرمت میانوالی میں ہوگی۔،اس ورکشاپ کے قیام سے خصوصاًپرائیویٹ صارفین کی ٹرانسفارمر کی مرمت پر انتہائی کم لاگت آئے گی۔

قبل ازیں چیئرمین بی۔او۔ڈی فیسکو ملک تحسین اعوان نے حمیر حیات خان روکھڑی کے ہمراہ اجلاس فیسکو اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان نے حمیر حیات خان روکھڑی ڈائریکٹر فیسکو کی نشاندھی پر ضلع میانوالی میں ایل ٹی پرپوزل اسکیم کو فوری طور پرمکمل کرنیکا حکم دیا اور اسکے ساتھ فیسکو میانوالی کیصارفین کے متعلق مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

میٹنگ میں محرم الحرام کیتمام روٹس پر بجلی کے نظام کو فعال رکھنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر موبائل ٹیموں کو ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور اس کے لیے محرم الحرام کے تمام روٹس پر فلیگ مارچ کی ہدایات جاری کی گئیں،حمیر حیات خان روکھڑی نے کہا کہ میانوالی میں بجلی کے عوامی منصوبوں کی تکمیل پر انھیں بیحد خوشی ہوئی کہ ہم نیان منصوبوں کو فیسکو کے ملازمین ساتھیوں کی مشاورت سیدن رات محنت کرکیمکمل کیا تاکہ میرے ضلع کے فیسکو صارفین و فیسکو ملازمین کی مشکلات میں کمی ہو۔ انشائ اللہ ضلع میانوالی اور خصوصاً این اے 96 کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔