سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے بہرحال انتظامات مکمل ہیں۔ کمشنرملتان

ہفتہ 15 جولائی 2023 20:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2023ء) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے بہرحال انتظامات مکمل ہیں۔ اس سلسلے میں ممکنہ سیلاب سے بچاو¿ کیلئے ڈویژن بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ،پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرملتان نے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن کی جائے۔ مون سون میں واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔انہوں نے مزید کہا سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ڈویژنل انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

مون سون کے سلسلے میں واسا،ریسکیو اور متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہیں مگر بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش کی آماجگاہ ہیں۔ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم آپس میں کوآرڈینیشن کرکے بند تعلیمی اداروں میں سپرے کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی فرٹیلائزرز، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے اور کپاس کو خراب کرنے والے کیڑے، جڑی بوٹیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :