واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے ‘عبد الودود شاہد

حضرت سید نا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم سربلند کیا

جمعرات 27 جولائی 2023 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2023ء) جمعیت علما اسلام سٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد نے کہاہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے،حضرت سید نا امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم سربلند کیا،کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علما اسلام سٹی لاہورقاری منظور الحسن چترالی کی طر ف سے جاری کردہ بیان کے مطا بق انہو ں نے کہاکہ شہدائے کربلا کا سفر، جرت اور قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہیں گی،نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے نہ صرف تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرکے رکھ دیا بلکہ قیامت تک کے لیے یہ نظیر قائم کی کہ حق کی طاقتیں باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکاتیں۔