ی*نوشکی، رخشان سوشل ویلفئیر فورم کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 اگست 2023 20:05

ٌنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2023ء) نوشکی میں چوری ،ڈکیتی ،چینی کی قلت و بحران،مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم کرنے ،خودساختہ مہنگائی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی کی دوسرے ضلع میں منتقلی کے خلاف اہلیان نوشکی کے جانب سے رخشان سوشل ویلفئیر فورم کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے رخشان سوشل ویلفئیر فورم کے صدر کامریڈ جمیل بلوچ، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیر مفتی فدا الرحمن بلوچ ،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی عبیداللہ مینگل اور علی اصغر بادینی نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ نوشکی اس وقت گھمبیر مسائل سے دوچار ہے شہر میں چوری و ڈکیتی کے واقعات سے عوام اور ہندو کمیونٹی خوف و ہراس کا شکار ہے جبکہ پے درپے واقعات قابل مذمت ہے پولیس اور انتظامیہ چوروں کو گرفتار اور انکی سرکوبی کے لئے کردار ادا کریں، تاکہ عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں، انہوں نے نوشکی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی دوسرے اضلاع منتقلی کی پرزور مذمت کی اور کہاکہ ان ناانصافیوں کے خلاف عوام ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی نوشکی کے عوام اور طلبا کی مستقبل ٹیکنیکل یونیورسٹی سے وابستہ ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے نمائندوں کی غفلت کے وجہ سے یونیورسٹی کسی دوسرے ضلع کو منتقل ہونا قابل تشویش ہے ،اگر یونیورسٹی کی منتقلی نہ روکی گئی تو سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے شہر میں چینی کی قلت اور بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شہر میں چینی کی قلت کا نوٹس لیکر چینی کی دستیابی یقینی بنائے عوام چینی کی قلت سے سخت پریشان ہی