این اے 91،انتخابی عذر داری کا فیصلہ ایک سال بعد جاری

آزادانہ، شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، فیصلہ

ہفتہ 9 ستمبر 2023 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے این اے 91 سرگودھا میں انتخابی عذر داری کا فیصلہ ایک سال بعد جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے سماعت کی تھی، جس کا فیصلہ ایک سال بعد جاری کردیا گیا ہے۔این اے 91 سرگودھا انتخابات کیس کا جسٹس منصور علی شاہ کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا کہ آزادانہ، شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 222 الیکشن کمیشن کے اختیارات اور ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اختیار انتخابی ریکارڈ ٹمپرڈ ہونے پر استعمال نہیں کر سکتا۔این اے 91 سرگودھا انتخابات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2022ء میں فیصلہ کیا گیا تھا۔