بالاکوٹ،سیاحوں کو لیکر جانے والی جیپ حادثہ کا شکار ،دو افراد جاںبحق ،پانچ افراد زخمی

پیر 11 ستمبر 2023 20:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2023ء) بالاکوٹ کے نواحی علاقے پارس کے سیاحتی مقام شڑاں میں سیاحوں کو لیکر جانے والی جیپ حادثہ کا شکار ہو کھیتوں میں جاگری حادثہ میں دو افراد جاںبحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ طارق خان کے مطابق حادثہ میں جاںبحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانولہ سے ھے جبکہ جیپ گاڑی کا ڈرائیور سید امجد شاہ ولد عبد الوہاب شاہ سکنہ پارس بھی شدید زخمی ہوا ھے تھانہ بالاکوٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق حادثہ میں جانبحق افراد میں یوسف اور عبدالرحمان شامل ہیں جبکہ علی رضا ولد جاوید؛ علی حسین؛ ولد جمیل محمد؛ اکرم؛ اور شعیب؛ شدید زخمی ہوئے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔