{بڈھ بیر ‘ خاتون کا قتل و بچے سے زیادتی ‘ متعدد اشتہاری گرفتار

ئ*مجرمان کے قبضے سے دوکلاشنکوف،دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمدکرلئے گئے

پیر 18 ستمبر 2023 19:55

۵پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2023ء) بڈھ بیر پولیس نے خاتون کو قتل کرکے نعش کنویں میں پھینکنے، بچے سے زیادتی اور دیگر جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، خاتون کو قتل کے بعد اس کی نعش کنویں میں پھینک دی گئی تھی،پولیس نے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او ناصر فرید خٹک کے مطابق باڑہ ملک دین خیل کے علاقے میں باسمینہ بی بی ولد میر حیدر کو اپنے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور اس کی نعش زنگلے کلے میں کنویں میں پھینک دی گئی تھی تاکہ اس کا کوئی سراغ نہ مل سکے تاہم تفتیش کے دوران ملزم شوہر عظمت ولد حیات خان کو حراست میں لے لیاگیا جس کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بڈھ بیرکے علاقے شیخان میں دوملزمان نی10سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ اوناصر فریدخٹک کی قیادت میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ملزمان عباداللہ اور نصیب گل کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے د وران قتل، اقدام قتل،راہزنی ودیگر وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دوکلاشنکوف،دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمدکرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہی