الیکشن کمیشن نے مردم شماری 2023 ء کے تناظر میں گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کردیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 18:53

الیکشن کمیشن نے مردم شماری 2023 ء کے تناظر میں گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مردم شماری 2023 ء کے تناظر میں نئے بننے والے شماریاتی بلاک کوڈز میں گھر گھر ووٹر ز کی تصدیق کا عمل شروع کیاہے جو کہ 30 ستمبر 2023 ء تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گھر گھر ووٹر کی تصدیق کرنے کے لئے عملہ تعینات کیا ہے۔عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ قومی فریضہ نہایت خوش اسلوبی سے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔