gحکمران عوام کیلئے کچھ نہیں کر رہے ہیں ،انتخاب چمکنی

جمعرات 21 ستمبر 2023 19:10

م*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) پشاور ہائی کورٹ پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام مسلم لیگ لائرزکنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی صدر محمد انتخا ب خان چمکنی تھے اور انکے ساتھ پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عائشہ گلالئی سابقہ ایم این اے نے بھی خطاب کیا۔ اور اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی آرگنائزر کرنل ریٹائر ریا ض احمد جان بھی موجود تھے۔

کنونشن میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل مہنگائی ، بے روزگاری ، گیس اور بجلی کی باپید ہے اور عام شہری مصیبت کی اس گھڑی میں حکمرانوں کو دیکھ رہے ہیں۔ اور حکمران انکے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ بجلی اور گیس نا ہونے کے برابر ہے اور بلز زیادہ آرہے ہیں۔

اور اشیائے خوردنوش کی اشیاء لینا عام شہر ی کے بس سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس موقعے پر حکمرانوں کو غریب عوام کیلئے کچھ کرنا چاہیے ۔حکمران الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں اور موجودہ وقت میں غریب عوام کیلئے اور آئند ہ آنے والے وقت کیلئے پاکستان کیلئے کچھ اچھا کر یں۔انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ اس وقت ہر شعبے میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ سپیشلی وکلاء برادری ہر جگہ لوگوں کی آواز اٹھاتے ہیں۔

رولز آف لاء اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔اور غریب عوام کیلئے ہر موقعے پر بغیر فیس انکو حق دلانے میں مدد گار ہوتاہے۔اور اس ملک کو بنانے والے بھی وکیل تھے جو علامہ محمد اقبال کے نظریات اور قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے بنا ہے۔ اس لیے ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ اس صوبے کو لاء یونیورسٹی کی ضرورت ہے۔وکلاء کی تحفظ کیلئے پروٹیکشن کو جو بل پاس ہوا ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقعے پر صوبائی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے پاک افواج نے بہت سے قربانیا ں دی ہے۔ آ ج جو ہم اتنے اچھے اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔صرف ہمارے افواج کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی شہادتیں دی ہے اس ملک کی خاطر اور ہمیں اسے اچھے الفاظ میں یاد رکھنا چاہیے۔ کنونشن سے پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عائشہ گلالئی ، وکلاء ونگ سے کاشف ترکئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا