جوہرآباد،دھدھڑ گاؤن مین خاوند نے بیوی کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 14:33

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) جوہرآبادوادی سون کے گاؤں دھدھڑ میں شوہرنے بیوی کو قتل کردیا۔وادی سون کے گاؤں دھدھڑ میں ایک شخص محمدامیر نے اپنی بیوی(ش)کوسوٹے سے تشدد کرنے اور بجلی کا کرنٹ لگا کرقتل کردیا ۔

(جاری ہے)

محمدامیر چند سال قبل(ش) کو پشاور سے بیاہ کر لایا تھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ نوشہرہ موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمدامیرسکنہ دھدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔\378