
و اپڈا کے پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبے قومی نظام میں سستی بجلی کا اضافہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگے،محمد علی
بجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد کار بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،نگران وزیر توانائی
جمعہ 22 ستمبر 2023 19:50
(جاری ہے)
واپڈا ہائوس آمد پر چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی اور اتھارٹی ممبرز نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر توانائی محمد علی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ زیر تعمیر واپڈا منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2024 سے 2029 تک کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کی پیداوار10 ہزار میگا واٹ اضافہ کے ساتھ 9 ہزار 500 سے بڑھ کر 19 ہزار 500 میگا واٹ ہو جائے گی۔وفاقی وزیر محمد علی کو دیا مر،بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی ٹرانسمیشن،پن بجلی کے ٹیرف اور سی پی پی اے کی جانب سے واپڈا کو پن بجلی کی مد میں زیر التوا ء ادائیگیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔این ٹی ڈی سی کے ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے ادارے کے مینڈیٹ، افعال اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ این ٹی ڈی سی کی قابل اعتماد طریقے سے بجلی نکالنے کی صلاحیت اس وقت لگ بھگ 27,000 میگاواٹ ہے اور آئندہ تین سالوں میں اس کے 30,000 میگا واٹ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے بجلی کی ترسیل کے نظام کی صلاحیت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اسے ملک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت کے مطابق بنایا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے وزیر توانائی کو لیسکو کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم اور وصولیوں بارے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے ٹرانسمیشن کے منصوبوں کے لیے ضروری آلات کی مقامی تیاری کے فروغ پر بھی زور دیا اور یقین دلایا کہ این ٹی ڈی سی کے منصوبوں کے لیے آلات کی درآمد میں رکاوٹ بننے والے زرمبادلہ کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔وزیر توانائی نے سردیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لیے فعال اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے SCADA-III اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا۔نگران وفاقی وزیر نے لیسکو ٹیم کو ہدایت کی کہ صارفین سے وصولیوں کو بہتر بنایا جائے اور بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کی جائے۔وفاقی وزیر نے نیسپاک انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ٹی سی نے نگران وفاقی وزیر کو تنظیم کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ پی آئی ٹی سی تقسیم کار کمپنیوں کو آئی ٹی سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔ وزیر توانائی نے پی آئی ٹی سی کو صارفین کی شکایات کے بروقت حل کے لیے مضبوط نظام تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز کی ترقی کو بھی بین الاقوامی مشق کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.