۳ 24ستمبر کورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں عروج پر ہے ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی

ً ہزاروں لوگ شرکت کرکے مہنگائی ،مفت خوری ،بدعنوانی اور بدامنی کے خلاف تاریخ رقم کریگی احتجاجی دھرنے میں کمرتوڑ مہنگائی ،بھاری بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شرکاء سے سراج الحق خصوصی خطاب کریگے

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:50

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ 24ستمبر کورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریاں عروج پر ہے کوئٹہ کے شہریوں سمیت ہزاروں لوگ شرکت کرکے مہنگائی ،مفت خوری ،بدعنوانی اور بدامنی کے خلاف تاریخ رقم کریگی سراج الحق دھرنے سے خصوصی خطاب کریں گے جماعت اسلامی نے کمرتوڑ مہنگائی ،بھاری بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کیا ہے الحمداللہ ہر جگہ عوام کیطرف سے خصوصی تعاون میسرہے انشاء اللہ کوئٹہ میں بھی احتجاج دھرنا تاریخی ،پرامن اور کامیاب ہوگا دھرنے کیلئے انتظامی امورکیساتھ سیکورٹی کا خصوصی پلان بھی بنادیاگیاہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں دھرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ذمہ داران برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اسٹیج ، تشہیری ومیڈیا اورسیکورٹی کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اورذمہ داران کو خصوصی ہدایات بھی دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نورعلی نے کہاکہ جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کے تربیت یافتہ دستے سراج الحق کے قافلے اور دھرنے کے شرکاء کی سیکورٹی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

دھرنے کے شرکاء کیلئے پارکنگ کی جگہ مختص اور ذمہ داری تفویض کی گئی ۔حافظ نورعلی نے کہاکہ کوئٹہ میں 24ستمبر احتجاجی دھرنا کامیاب ،پرامن اور تاریخی ہوگاشہریوں ،علمائے کرام ،عوام الناس تاجر برادری طلباء نوجوان اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو دعوت دے دی گئی ہے ہر طبقہ احتجاج میں ساتھ دیں تاکہ بجلی گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول قیمتوں میں ریلیف مل جائیں۔

ہم خاموش رہیں گے تو ہمارے عوام پر ایران سے تجارت ،کاروبار ،ماہی گیری کرنے کے دروازے بند ہوں گے سب کچھ پر لٹیرے قابض ہوں گے۔ کوئٹہ کی شہریوں کو تحفظ میسر ہے نہ ہی کوئی سہولت ۔بدعنوان عناصر نے ہر طرف عوام کو گیر لیا ہے جب تک ان لٹیروں کی جگہ پر ایماندار نہیں آئیں گے مفت خوروں کی مفت خوری بند نہیں ہوگی اس وقت تک تبدیلی آئیگی نہ قیمتوں میں کمی ممکن ہوگی ۔جماعت اسلامی کے 24ستمبر عوامی احتجاجی دھرنے کی کامیابی غریب پریشان حال عوام کی کامیابی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو عوام کامیاب ہوں گے