
روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا،ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 23 ستمبر 2023
12:48

(جاری ہے)
روسی تیل سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر صرف ایک کارگو آیا تھا لیکن مسئلہ اسے ریفائن کرنے کا ہے، صرف پاکستان آئل ریفائنری ماہانہ 46 ہزار ٹن آئل ریفائن کر رہی ہے جبکہ طلب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ طلب کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ ریفائنریز کو شامل کیا جائے۔حکومت روسی تیل کی مزید درآمد، ریفائنری کے مسائل اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے جی ڈی پی کو صرف 9 فیصد فراہم کر رہے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے، بہتر ٹیکس وصولی کی صورت میں ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔ نگران وفاقی وزیر برائے توانائی، محمد علی نے مزید کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، حکومت سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی،گزشتہ سال کے مقابلے میں20 فیصد قدرتی گیس کم ہوئی ہے، گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عوام کو صبح اور شام کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی ،حکومت مہنگی خریداری کے بعد سستے نرخوں پر گیس فراہم نہیں کر سکتی،عوام قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں۔
مزید اہم خبریں
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے "اڑان اے آئی ٹیکاتھون 1.0" کا باضابطہ افتتاح کر دیا
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.